• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغضِ بانیٔ پی ٹی آئی میں انٹرنیٹ کا بھی ستیاناس کیا گیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
 بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ آئی ٹی شعبے سے وابستہ بزنس کمیونٹی کا اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، بغضِ بانیٔ پی ٹی آئی میں جعلی حکومت نے انٹرنیٹ کا بھی ستیاناس کیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مینڈیٹ چور حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی، انٹرنیٹ کے بارے میں درباری وزراء کے بیانات میں بھی مماثلت نہیں۔

بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ ایک وزیر کہتا ہے فائر وال لگی ہے، دوسرا کہتا نہیں لگی ہے، ایک وزیر کہتا ہے زیرِ سمندر کیبل کٹ گئی ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کی وزیر نے تو بے وقوفی کی انتہا کی ہے، محترمہ کہتی ہیں کہ وی پی این سے نیٹ سست ہوا۔

مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیٹ ٹھیک ہو تو کسی کا دماغ خراب ہے کہ وی پی این لگائے، پٹواریوں سے ایسے ہی بیانات کی توقع کی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید