موٹر وے پر کلرکہار کے قریب سیشن جج سیالکوٹ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیشن جج شوکت علی اور اِن کی اہلیہ حادثے میں زخمی ہو گئیں، حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق سیشن جج اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے، حادثہ موٹرو ے سروس ایریا کلرکہار کے پاس پیش آیا۔