• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: وکلاء سے حتمی دلائل طلب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے عظمیٰ بخاری کے کیس سے متعلق کارکردگی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ عظمیٰ بخاری کے کیس میں کیا پراگریس ہے؟

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے فیس بک اور واٹس ایپ کو اس حوالے سے لکھا مگر ان کا کوئی جواب نہیں آیا، ہم نے مختلف کمپنیوں کو اس حوالے سے لکھا ہے، ہم نے ویڈیو کو شیئر کرنے میں ملوث 33 اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی ہے۔

درخواست گزار عظمیٰ بخاری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان میں سے محض ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس نے ویڈیو آگے شیئر کی، اس کی بھی کل ضمانت لگی ہوئی ہے، عدالت نے پوچھا تھا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے کیا قوانین موجود ہیں؟

عدالت نے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید