صوبائی وزیرِ آبپاشی جام خان شورو نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے مین نارا ویلی ڈرین کے 14شگاف پُر کرنا شروع کر دیے ہیں۔
جام خان شورو نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2022ء میں پڑنے والے شگاف کو وفاقی حکومت کو پُر کرنا تھا، بارشیں ہو رہی ہیں اور ایم این وی ڈرین میں مزید شگاف پڑ سکتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت بھلا کیسے آر بی او ڈی ون کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے، جس پر سالوں سے کام نہیں ہوا۔
صوبائی وزیرِ آبپاشی نے بتایا کہ واپڈا نے آر بی او ڈی ون کے سروے میں ساڑھے 8 ارب روپے کی سمری بھیجی تھی، محکمۂ آبپاشی اپنے فنڈز سے آر بی او ڈی ون کے شگاف پُر کر رہا ہے، بلز واپڈا وفاقی حکومت کو دیں گے۔