• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہانے، تیراکی اور غوطہ خوری پر پابندی لگا دی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہانے، تیراکی یا غوطہ خوری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر بھی 31 اگست تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارش کی پیشگوئی کے باعت کراچی کے سرکاری اور نجی اسکول آج  بند رہیں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔


قومی خبریں سے مزید