وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیے جانے والا ’وزِیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ‘ کی فراہمی ستمبر کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔
محکمۂ زراعت کے سیکریٹری افتخار علی سہو کے مطابق کسان کارڈز کی فراہمی کے لیے محکمۂ زراعت کے دفاتر میں سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔
افتخار علی سہو کا کہنا ہے کہ کارڈ کی ڈیلیوری اور ایکٹیویشن کے طریقۂ کار کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔