• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر احمد شہزاد چیمپئنز کپ کھیلنے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

لاہور میں اولمپین ارشد ندیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے چیمپئنز کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جھوٹے وعدے، پسند ناپسند اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں سے ناانصافی ناقابل قبول ہے۔

اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ پی سی بی مینٹورز پر 50 لاکھ روپے خرچ کر رہا ہے جو کچھ نہیں کرتے، بورڈ کرکٹ کو تنزلی کا شکار بنانے والے کھلاڑی منتخب کرتا ہے۔

احمد شہزاد نے یہ بھی کہا کہ ارشد ندیم کی طرح بہت سے نوجوان ہیں جن کو سپورٹ چاہیے، میں پی سی بی کے سسٹم کو سپورٹ نہیں کرسکتا، جہاں میرٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ میں پی سی بی کے سسٹم سے ہی خود کو الگ کرتا ہوں، میں چیمپئنز کپ نہیں کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ارشد ندیم پاکستان کا سب سے بڑا اسٹار ہے، ملک  میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سہولیات کا قفدان ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید