وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر میں مہنگائی کم ہوکر 9 سے 10 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کا آغاز مثبت اشاریوں سے ہوا ہے، ایف بی آر ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہیں، زرعی قرضوں کے اجراء میں 24.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 78 فیصد کمی سے صرف 20 کروڑ ڈالر رہا۔
اگست میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہوکر 9 فیصد سے 10 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں ترسیلات زر میں 47 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر رہیں، غیر ملکی سرمایہ کاری 64 فیصد اضافے سے 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی، مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 18 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہی۔