پشاور ایئرپورٹ پر دوران اسکریننگ منکی پاکس کے مزید 5 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق پانچوں مریضوں کو پولیس سروسز اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ تمام مشتبہ افراد کے نمونے ٹیسٹ کےلیے بھجوائے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور ایئرپورٹ پر ابھی تک 23 ہزار 658 مسافروں کی اسکریننگ ہوچکی ہے۔ طورخم بارڈر پر 22 ہزار 67 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
اسی طرح درہ زندہ کے سرحدی علاقے پر 123 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔