پاکستان انجینئرنگ کونسل کے 18 اگست کے انتخابات میں بےقاعدگیاں نظر آئیں، احسن اقبال نے ووٹنگ نہ ہو سکنے کی تحریری شکایت کر دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا بائیومیٹرک سسٹم اور پی ای سی ڈیٹابیس کی 4 گھنٹےبندش پر نوٹس لے لیا۔
احسن اقبال نے تحریری شکایت میں کہا کہ انجینئرز کی بہت بڑی تعداد سسٹم فیل ہونے پر ووٹ ڈالنے سے محروم رہی، انتظامیہ نے بغیر بائیومیٹرک تصدیق ووٹ ڈالنے کی اجازت دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شفاف تحقیقات سے واضح ہو جائے گا کہاں کہاں ووٹ کا غلط استعمال ہوا۔
انتخابات کے روز نادرا سسٹم ڈاؤن ہونے سے وفاقی وزیر احسن اقبال پولنگ اسٹیشن پر 3 گھنٹے انتظار کے بعد ووٹ ڈالے بغیر چلے گئے تھے۔