پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے تیسرے دن کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔
اب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل 9 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔
کھانے کا وقفہ 12 بجے ہوگا، دوسرا سیشن 12 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا، چائے کا وقفہ 2 بج کر 55 منٹ پر ہوگا جبکہ تیسرا سیشن 3 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل 5 بج کر 15 منٹ پر ختم ہوگا، تاہم اوورز مکمل کرنے کےلیے تیسرے روز کے کھیل میں 30 منٹ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔