• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، غیر ملکی قرضوں وگرانٹس کے حساب میں 70 ارب کی بے ضابطگیاں

پشاور(ارشد عزیز ملک) تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کے مالی سال 23-2022 کے مالیاتی گوشواروں کے سرٹیفکیشن آڈٹ کے دوران بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی قرضوں وگرانٹس کے حساب میں 70 ارب کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، 48 ارب سے زائد غیر تصدیق شدہ قرضے اور 21 ارب سے زائد غیر رپورٹ شدہ منصوبوں کی وصولیاں مالی گوشواروں میں واضح نہیں جبکہ 26 ارب 90 کروڑ بینک آف خیبر کے قرض کا مالی گوشواروں میں کوئی سراغ نہیں ملا۔

آڈیٹرز کے مطابق ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث مالی گوشواروں میں غیر مستند اعداد و شمار شامل ہیں جو مالی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہیں۔

تفصیلی جانچ پڑتال پر دیکھا گیا کہ انفرادی قرضوں کی وصولیوں اور ادائیگیوں کی مکمل تفصیلات دستیاب نہیں تھیں۔ 

سال کے دوران موصول ہونے والی کل رقم کو غیر ملکی قرضوں کی تفصیل کے بیان میں یکمشت لکھا گیا تھا۔ 

یہ بے ضابطگیاں اکاؤنٹنگ پالیسیز اینڈ پروسیجرز مینوئل (APPM) کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئیں، جو تمام قرضوں کی وصولیوں کو وفاقی یا صوبائی کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں ریکارڈ کرنے کا تقاضا کرتا ہے اور ان کی وزارت خزانہ اور اقتصادی امور ڈویژن سے تصدیق ضروری ہے۔

اہم خبریں سے مزید