• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سخت سردی پڑنے کی پیش گوئی

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں اتوار اور پیر کو موسم کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے ماہرین نے خبردار کر دیا۔ 

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج (اتوار) اور کل (پیر) 29 اور 30 دسمبر کو کراچی میں درجۂ حرارت مزید گرنے کے نتیجے میں سخت سردی پڑنے کا امکان ہے۔  

ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کو کراچی کا کم سے کم پارہ سنگل ڈیجٹ 8 ڈگری تک گرسکتا ہے جب کہ شہر میں چند روز کے دوران مشرقی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع بھی ہے، متوازی سمت کی ہواؤں کے سبب موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر بدستور برقرار ہے، مختلف اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری کم ریکارڈ ہو سکتا ہے جب کہ بالائی اور وسطی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب رواں سال کی سرد ترین رات رہی، شہر کے سرکاری ویدر اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ریکارڈ کیا گیا جب کہ گلستان جوہر میں درجہ حرارت 6.5 ڈگری تک گر گیا۔

اس سے قبل 14 دسمبر 1986ء کو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

اہم خبریں سے مزید