• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رہنما جب میڈیا سے آؤٹ ہوتے ہیں تو 9 مئی پر بیان داغ دیتے ہیں: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما جب میڈیا سے آؤٹ ہوتے ہیں تو 9 مئی پر بیان داغ دیتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ  نالائق ٹولے کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا منہ توڑ جواب عوام نے 8 فروری کو پی ٹی آئی پر اعتماد کر کے دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے ہزار بار کہا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل انکوائری سے واضح ہو جائے گا کہ 9 مئی کے اصل محرکات کیا تھے، 9 مئی پی ٹی آئی کے خاتمہ کی سازش تھی جو شرمندہ تعبیر نہ ہوئی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ 9 مئی سازش کے بعد پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوئی، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر 9 مئی کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید