پیرالمپک کے منتظمین نے پیرس کے دریائے سین میں آج ہونے والا ٹرائی تھلون کا ایونٹ ملتوی کردیا۔
ٹرائی تھلون کا ایونٹ پانی کے گرتے ہوئے معیار کے باعث ملتوی کیا گیا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ پانی کی کوالٹی گزشتہ 2 روز سے ہونے والی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کم ہوئی ہے۔
منتظمین کے مطابق پیرالمپک کے ٹرائی تھلون کے مقابلے اب کل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران بھی پانی کے ناقص معیار کے باعث ایونٹ ملتوی کیے گئے تھے۔