• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا مہوش حیات 8 سال بعد ڈراموں میں واپس آرہی ہیں؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ 2016ء کے بعد پہلی بار ڈراموں میں واپس آنے کو تیار ہیں۔

اس بار اداکار احسن خان ان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے تاہم ان کے نئے ڈرامے سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

خیال رہے کہ ٹیلی فلم ’اجازت‘ کے ذریعے مہوش حیات نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی تھی، جس میں ان کے ہمراہ معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم انہوں نے آخری ڈرامہ 8 سال قبل کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید