بالی ووڈ کی معروف سُپر اسٹار فنکار جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر و اداکار رنویر سنگھ کے ہاں ہونے والے پہلے بچے کی پیدائش کی متوقع تاریخ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
یہ فنکار جوڑا آج کل اپنے آنے والے بچے کی تیاریوں میں مصرف ہے، حال ہی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پڑوس میں اس جوڑے نے نیا اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ اُسی دن اپنے پہلے بچے کو جنوبی ممبئی کے مقامی اسپتال میں جنم دیں گی، جس دن ان کے سابقہ بوائے فرینڈ اداکار رنبیر کپور کی سالگرہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ممکنہ طور پر 28 ستمبر کو اپنے پہلے بچے کو اس دنیا میں خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ 6 برس ایک دوسرے کو دیٹ کرنے کے بعد دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018ء میں اٹلی میں شادی کی تھی، دونوں نے رواں برس فروری میں بچے کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔