• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فیلڈرز کی ناقص فیلڈنگ پر امپائر کے تاثرات کی ویڈیو وائرل


پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ناقص فیلڈنگ پر امپائر بھی اپنے تاثرات نہیں چھپا سکے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سعود شکیل نے پہلے ہی اوور میں آسان کیچ چھوڑ کر خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ 

پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے بعد بنگلادیش نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو سعود شکیل کو اپنی ٹیم کو جلدی بریک تھرو دلانے کا موقع ملا مگر ان کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

اننگز کے پہلے اوور میں ہی میر حمزہ کی گیند پر بنگلادیش کے اوپنر شادمان اسلام کے بلے کا باہری کنارہ چھو کر گیند پانچویں سلپ پر موجود سعود شکیل کی جانب آئی لیکن وہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔

اس موقع پر پاکستانی کپتان شان مسعود کے چہرے پر مایوسی واضح تھی کیونکہ سعود شکیل نے اہم کیچ چھوڑ دیا تھا اور کمنٹیٹرز نے بھی اسے ایک "آسان کیچ" قرار دیا۔

یہاں تک کہ امپائر رچرڈ کیٹل بورو بھی اس موقع پر اپنا ری ایکشن نہ چھپا سکے۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اپنی پہلی اننگز میں 26 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے والی بنگلادیشی ٹیم نے 262 رنز بنا ڈالے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید