• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اسپنرز کو بھی کھیلنے کی بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں: خواجہ نافع

خواجہ نافع— فائل فوٹو
خواجہ نافع— فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹر خواجہ نافع کا کہنا ہے کہ مجھے کوچز نے کہا ہے کہ اپنی وکٹ کیپنگ پر بھی محنت کروں، میں اسپنرز کو بھی کھیلنے کی بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔

لاہور میں این سی اے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ میں پریکٹس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکلز کیمپ کی وجہ سے کافی بہتری آئی ہے، عبدالرزاق کے ساتھ پاور ہٹنگ پر کام کیا جا رہا ہے۔

خواجہ نافع کا کہنا ہے کہ ہم دن میں 8 سو گیندیں کھیلتے ہیں، اس سے مسلز بھی مضبوط ہوتے ہیں۔ ہمیں اس پریکٹس سے مستقبل میں فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ویوین رچرڈز سے سیکھنے کا موقع ملا، انہوں نے مجھے کہا خود پر یقین رکھ کر کھیلوں تو کبھی مشکل نہیں ہو گی۔ ویوین رچرڈز نے بتایا کہ وہ بھی خود پر یقین رکھ کر مشکل سے مشکل شاٹس کھیلتے تھے۔

خواجہ نافع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ہر فارمیٹ کے مطابق کھیلنے کے لیے خود کو تیار کر رہا ہوں، مجھے وکٹ کیپر کے طور پر بھی خود کو تیار رکھنے کا کہا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید