• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی اے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ ختم

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

این سی اے میں ہونے والے 6 روزہ کیمپ میں 15 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں انہوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور فٹنس کی ٹریننگ کی۔

کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے نیٹ سیشنز اور سیناریو بیسڈ میچز بھی کھیلے، کیمپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ 30 جون کو شروع ہوگا، جو 4 جولائی تک جاری رہے گا۔

این سی اے کیمپ کے تیسرے مرحلے میں 17 کھلاڑی شریک ہوں گے، جن میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، فواد علی، محمد نعیم، محمد سلمان مرزا اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔

کیمپ میں محمد غازی غوری، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان علی آغا، شامل حسین، عبید شاہ، عثمان خان اور وقار احمد شامل ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید