بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 کے ایک حالیہ قسط میں ایک کنٹسٹنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کبھی بھی اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ہوتیں۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ نے یہ بات اس وقت کہی جب کنٹسٹنٹ کرشنا سیلوکر نے انہیں بتایا کہ باوجود اسکے کہ وہ انجینئرنگ کی ڈگری کا حامل ہے لیکن کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران اسکی ملازمت ختم ہوگئی۔
اس نے اس موقع پر اپنا تقابل ایک غیر شادی عورت سے کیا اور کہا اگر میں کہوں کہ غیر شادی شدہ لڑکی گھر والوں پر بوجھ ہوتی ہے، تو ایک عمر گزرنے کے بعد ایک بیروزگار مرد بھی اتنا ہی بوجھ ہوتا ہے۔
اس موقع پر امیتابھ بچن نے کرشنا سیلوکر کی بات کاٹتے ہوئے وضاحت کی کہ خواتین کبھی بھی اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کنٹسٹنٹ سے کہا میں ایک بات آپکو بتاتا چلوں کہ "لڑکی کبھی بوجھ نہیں بنتی بلکہ وہ تو بہت بڑی شان ہوتی ہے۔"