• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کے کاروباری گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

فوٹو بشکریہ اے پی پی
فوٹو بشکریہ اے پی پی

ڈنمارک کے کاروباری گروپ نے پاکستان میں مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں ڈنمارک کے بزنس وفد نے وفاقی وزراء سے ملاقات کی۔

کاروباری گروپ نے وفاقی وزراء عبدالعلیم خان، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور جام کمال کے ساتھ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور بڑی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔ 

ڈنمارک سفیر نے کہا کہ ڈنمارک گزشتہ 30 سال سے پاکستان میں منصوبوں میں سرگرم عمل ہے۔

ڈنمارک کے بزنس وفد نے کہا کہ مائننگ انڈسٹری میں قابل عمل تجاویز اور فائدہ مند منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈنمارک کے بزنس وفد کو اپنے محکمے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ ڈنمارک کے معدنیات کے شعبے میں تعاون سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ڈنمارک سے سرمایہ کاری بہت حوصلہ افزا ہے، مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید