• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش برکت مارکیٹ نشتر ٹاؤن میں 174 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی معطل رہی۔

خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، 6 پروازوں کی متبادل لینڈنگ کی گئی۔

جنوبی وزیرستان میں برمل کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں آج اور کل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید