• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ فیصلہ کرلیں 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیے یا پاکستان؟ خورشید شاہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں بلکہ نگراں حکومت نے کیا تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں صوبوں کی زمینوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر بحث ہوئی۔

اس موقع پر پی پی کے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں نگراں حکومت نے کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے، لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنے کےلیے پانی کہاں سے آئے گا؟

پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ آپ فیصلہ کرلیں 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیے یا پاکستان؟

وفاقی وزیر آبی وسائل سینیٹر مصدق ملک نے جواب دیا کہ اگر زمین دینے کا فیصلہ آپ نے نہیں کیا ہے تو فیصلہ واپس لے لیں۔ آپ زمینیں دے بھی رہے ہیں، واپس بھی بھی نہیں لے رہے اور اعتراض بھی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے پاس فیصلہ واپس لینے کا اختیار ہے، فیصلہ کریں یہ گفتگو ہی ختم ہوجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید