• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کیا مخالف سیاسی نظریات کے درمیان رشتے مشکل ہیں؟ دلچسپ سروے


کیا مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوں اور ووٹرز کے درمیان رشتے مشکل ہیں؟

گیلپ پاکستان نے ملک میں مختلف سیاسی نظریات کے حامل خاندانوں اور ووٹرز کے درمیان رشتوں سے متعلق دلچسپ اور نیا سروے شیئر کیا ہے۔

یہ شادی نہیں ہوسکتی، 44 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی، ن لیگ اور دیگر مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوں اور ووٹرز کے درمیان رشتوں کو مشکل قرار دےدیا۔

سروے کے مطابق 40 فیصد نے 44 فیصد کی رائے سے اختلاف کیا اور کہا کہ مختلف سیاسی نظریات رکھنےوالے خاندانوں کے درمیان شادی مشکل نہیں۔

نتائج کے مطابق سیاسی اختلافات کی بنیاد پر رشتوں میں مشکلات کا تاثر خواتین، دیہی آبادی اور 30 سال تک کے نوجوانوں میں زیادہ پایا گیا۔

سروے نتائج کے مطابق خواتین میں 48 فیصد اور مردوں میں 40 فیصد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایتیوں کے درمیان رشتوں کو مشکل قرار دیا ہے۔

نتائج کے مطابق دیہی آبادی میں یہ شرح 49 فیصد جبکہ شہروں میں 35 فیصد نظر آئی۔

سروے میں 30 سال تک کے نوجوانوں میں 56 فیصد نے مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے افراد کے درمیان شادی کو مشکل کہا۔

قومی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید