متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے ساتھ سائن ہوا ایم او یو پاکستان کے موجودہ اور معاشی مسائل کا حل ہے۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔
فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب یہ قومی ایجنڈا ہے، آپ کو مقامی حکومت کو با اختیار کرنا ہو گا، اس بل کو آرڈر آف دا ڈے میں لا کر عمل درآمد کروائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہماری بات سے اتفاق کیا، یہ بل پاس ہو گا تو لوگوں کو فائدہ ہو گا، پاکستان کے موجودہ اور معاشی مسائل کا حل یہ مسودہ ہے۔