پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے صوبائی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔
اپنے استعفے کے متن میں انہوں نے تحریر کیا کہ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجاً تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیتی ہوں۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کرکے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی۔ 2018 کی حکومت میں بھی دو خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔
ثوبیہ شاہد نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ خواتین تمام معاملات میں یکساں مواقع اور نمائندگی کی مستحق ہیں۔