بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ گزشتہ روز اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ بھارت پہنچنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئیں۔
واضح رہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کی کارروائی جاری ہے، گزشتہ جولائی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نتاشا اپنے آبائی ملک سربیا چلی گئی تھیں جہاں لگ بھگ ڈیڑھ ماہ قیام کے بعد اب وہ واپس ممبئی آئی ہیں۔
32 سالہ پرکشش ماڈل و اداکارہ کو بدھ کی شام ممبئی کے علاقے باندرہ میں دیکھا گیا جہاں پاپارازی فوٹو گرافرز نے انکی جانب سے پوز دینے پر تصاویر بنائیں۔
دوسری جانب انکی اس طرح اچانک واپسی سے ہر ایک کی توجہ انکی جانب مبذول ہے۔
یاد رہے کہ انکے سابق شوہر اور بھارتی اسٹار کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور بھارتی نژاد برطانوی گلوکارہ و ٹیلی ویژن پرسنالٹی جیسمین والیا کے ساتھ رومانی ملاقاتوں کی افواہیں گرم ہیں۔