گوجرانوالہ میں طالبات سے زیادتی کے الزام میں سرکاری اسکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پر 5 مقدمات درج ہیں، جن کو اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے کہ ان طالبات کی عمریں 11 سے 14سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں، متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
کل ایک بچی نے گھر والوں کو بتایا، جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا، 5 بچیوں کے میڈیکل کروا لیے، رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف کر لیا ہے، متاثرہ بچیوں کی تعداد زیادہ ہے، واقعے کے بعد اسکول کو بھی تالہ لگا کر بند کر دیا ہے۔