اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اوپن ڈائیلاگ کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ڈائیلاگ نہیں ہوگا کیمونٹی آگے نہیں بڑھ پائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز اپنی رائے دیں ان کی رائے کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کی آئینی تاریخ میں 18ویں ترمیم انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کی منشا یہی تھی کہ اختیارات نچلی سطح پر آئیں گے۔