پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انکوائری میں شبیر احمد نوجوان کھلاڑی حدیفہ شفیق کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکے جس کے باعث کرکٹر کو بری کردیا گیا ہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ نے انکوائری کا اعلان کیا تھا اور شبیر احمد اور کھلاڑی حذیفہ شفیق پر ڈسپلن کی انکوائری بٹھائی گئی تھی۔
شبیر احمد نے حذیفہ شفیق پر ڈسپلن کے الزامات لگائے تھے جبکہ پی سی بی کی انکوائری میں کھلاڑی کو الزامات سے بری کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حذیفہ شفیق نے پی سی بی چیلنج کپ میں 19 وکٹیں لیں، حذیفہ شفیق تیسرے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بولر تھے، پرفارمنس کے باوجود حذیفہ شفیق کو میرٹ کے برعکس سلیکشن سے ڈراپ کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کوچ شبیر احمد کھلاڑی کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔