• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی انتخابات، روسی صدر نے کاملا ہیرس کی حمایت کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے جیت کے لیے ہر وقت ہنستی مسکراتی کاملا ہیرس کی حمایت کردی، امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک تقریب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن اپنے حامیوں سے کاملا ہیرس کی حمایت کا کہہ رہے ہیں ہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔

پیوٹن نے کہا کہ کاملا ایسے مسکراتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو، ٹرمپ نے اب تک سارے امریکی صدور سے زیادہ روس پر پابندیاں لگائیں۔

روسی صدر نے کہا کہ اگر کاملا ہیرس آئیں تو ہوسکتا ہے وہ ٹرمپ کی طرح نہ کریں۔

ولادیمیر پیوٹن نے پھر کہا کہ امریکی عوام اپنے صدر کا انتخاب کریں گے اور ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کریں گے۔

دوسری جانب صدر پیوٹن کے تبصرے پر ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ روسی صدر کو ہمارے انتخابات کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دینا چاہئیے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ روسی صدر کو کسی بھی طرح کسی کی بھی حمایت نہیں کرنی چاہئیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید