• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چین میں ایک معمر شخص جس نے ڈینٹل کلینک میں ایک ہی سیشن میں اپنے 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے دانت لگوالیے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چین کے صوبے ژی جیانگ میں حال ہی میں حکام کو ایک خاتون کی جانب سے ایک مقامی ڈینٹل کلینک کے خلاف شکایت موصول ہوئی کہ اسکے والد کی ایک ہی سیشن میں 23 دانت نکال کر 12 دانت لگائے گئے۔ جس کی وجہ سے اسکے والد 13 روز بعد چل بسے۔ 

مس شو کے مطابق اسکے والد تیرہ روز تک شدید تکلیف میں مبتلا رہے جس کے بعد 28 اگست کو انھیں ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ انتقال کرگئے۔

علاج سے قبل مریض کی اجازت لینے والے فارم میں خاتون کے والد کے دستخط موجود ہیں، جس کے بعد 23 نکال کر مریض کے منہ میں 12 سوراخ کیے گئے تاکہ نئے دانت لگائے جاسکیں۔

یہ سب کچھ ایک ہی دن کیا گیا، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مریض کو کس قدر تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔

مذکورہ کلینک کے ترجمان کے مطابق ایک ہی سیشن میں دانت نکالنے کی تعداد کا تعین ڈاکٹر مریض کی جسمانی کیفیت اور قوت برداشت کو دیکھ کر کرتا ہے۔ تاہم چینی حکام نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

صحت سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید