• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کر دیے: بیرسٹر سیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں تعینات ہے، پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کیے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب پولیس کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی ہیں، پنجاب کو کچے کے ڈاکو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور جلسے میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اطلاع ملی ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ گاہ کی جگہ بدل دی گئی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ جگہ بدلنے کے بعد ہمارا جلسے کا سامان ترنول تھانے لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سامان واپس کرو، ورنہ آ کر سامان بھی لگا لوں گا اور جلسہ بھی کر لوں گا، یہ اپنی دی ہوئی این او سی کے بعد ڈرامے کرتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ترنول تھانے والوں کو حکم دینے والے سن لیں کہ میں ترنول تھانے سامان لینے جاؤں گا۔

قومی خبریں سے مزید