• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری جنرل اسپتال: خاتون پرنسپل کو ہراساں کرنے پر احتجاج، مختلف شعبے بند

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

 لیاری جنرل اسپتال کے کالج آف نرسنگ کی خاتون پرنسپل کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل عملے نے اسپتال کے مختلف شعبوں کو بند کروا دیا۔

لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاج  کیا گیا جس کے نتیجے میں تمام او پی ڈیز بند ہو گئیں۔

ڈاکٹروں اور اسپتال کے دیگر عملے کے احتجاج کے پیشِ نظر مریض پریشان نظر آئے۔

مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ خاتون پرنسپل کو ہراساں کرنے والے طلباء کو گرفتار کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید