بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ خواتین ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ آف رومانس کے نام سے معروف شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو میں خواتین ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی بات کی تھی۔
انہوں نے خواتین فلم سازوں کو ترجیح دینے کی وجہ بتائی کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ باریک بین اور وسیع النظر ہوتی ہیں، وہ ہر جگہ جاتی ہیں، ان کی حساسیت کی وجہ سے اچھا لگتا ہے۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ کچھ ہدایت کار اہمیت کے حامل ہیں، ان میں سنجے لیلا بھنسالی، منی رتنم اور کرن جوہر شامل ہیں جبکہ خواتین بھی بہت ہی خوبصورت فلمیں بناتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کئی بڑے مرد ہدایت کاروں کے ساتھ کیا ہے، میں اُن کے بارے میں کچھ نامناسب نہیں کہہ رہا۔
شاہ رخ خان آخری بار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں نظر آئے تھے جبکہ اگلی فلم کنگ ہے، جس میں وہ اپنی صاحبزادی سوہانا خان کے دکھائی دیں گے۔
فلم کنگ کی عکاس بندی کی شروع جنوری 2025ء میں ہوگی، فلم کو ایکشن اور تھرلر فلموں کے ڈائریکٹر سنجے گوش بنارہے ہیں، فلم 2026ء میں ریلیز کی جائے گی۔