• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز چینی نہیں خریدیں گے تو ہم کہاں جائیں گے؟ صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ شوگر مِلز چینی نہیں خریدیں گے تو ہم کہاں جائیں گے۔

خالد کھوکھر نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شوگر مِلز نے کہا ہے 15 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے اس کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ملز نے کہا ہے وہ چینی نہیں خریدیں گی ان کے پاس اضافی ہے، اگر شوگر مِلز چینی نہیں خریدیں گے تو ہم کہاں جائیں گے۔

خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ بھارت میں 32 فصلوں پر سپورٹ پرائس دی جاتی ہے۔

کسان اتحاد کے صدر نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سبزی کی قیمتیں اور پیداوار بہت متاثر ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید