بانیٔ پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی۔
اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاؤنڈ کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے، سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔
احتساب عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر سماعت 10ستمبر تک ملتوی کر دی۔