مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے ہی پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا تھا۔
اہم اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے بانیٔ پی ٹی آئی کو پاک اسرائیل تعلقات کے لیے موزوں ترین شخصیت قرار دینے کی خبر پر انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج اس بات پر اسرائیلی اخبار نے مہرِ تصدیق لگا دی ہے جو عرصے سے کہی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آج بھی ہر مشکل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی مدد کرتی ہیں، گولڈ اسمتھ خاندان ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کو لیڈر بنایا گیا اور فنڈز دیے گئے۔