وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ بحریہ پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ کی مستقل مزاجی فرض شناسی کا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ بحریہ پر پاکستان بحریہ کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اور وطن سے محبت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔