• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سبزی کی خریداری کیلئے ماڈل بازار میں شہریوں کا رش

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اتوار کے روز لاہور کے لوگوں نے سستی سبزی کی خریداری کے لیے ماڈل بازار کا رخ کر لیا، بازار میں شہریوں کا رش لگ گیا۔

ماڈل بازار میں آلو 80 روپے، پیاز 143 روپے اور ٹماٹر 103 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ میتھی 250، بینگن 55، بند گوبھی 148، پھول گوبھی 108 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور کے ماڈل بازار میں شملہ مرچ 175، بھنڈی 93، شلجم 113 اور اروی 168 روپے میں فی کل مل رہی ہے جبکہ مٹر 293، ٹینڈے 178، گھیا توری 78 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید