• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نااہل ہی نہیں بزدل بھی ہے، شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت نااہل ہی نہیں بزدل بھی ہے۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم تو سمجھتے تھے حکومت نا اہل ہے، اب تو ثابت ہوگیا کہ بزدل بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر عمران خان اندر ہے، اس کے باوجود اتنا خوف، اور اگر باہر آیا تو کیا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پُرامن لوگ ہیں، جلسہ کریں گے، رکاوٹوں کی پرواہ کرنے والے نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید