• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی صہیونی قصائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لندن میں ایک  مسلمان کے بجائے یہودی میئر کے امیدوار کی مہم چلائی تھی۔ اسرائیلی میڈیا نے ان کی سیاسی اڈپشن کی ہوئی ہے۔ 

اپنے بیان میں خوجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی یہودیوں صہیونیوں کا پروڈکٹ ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھا، ہمارا تشخص بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے خطرے میں پڑا ہوا ہے۔ پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کے چاہنے والے انکو پرکھیں۔ بانی پی ٹی آئی صہیونی قصائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انھوں نے ہمیشہ ملکی تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ 

انھوں نے کہا  اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی کھل کر اسرائیل کے مظالم کی مذمت نہیں کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ 

قومی خبریں سے مزید