• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پنکھا چوری کرنے کے بعد فرار کی کوشش میں چور عمارت سے گر کر ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ناظم آباد 4 نمبر میں عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل  کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا، جو چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے کی کوشش میں چور کا پاؤں پھسل گیا اور وہ عمارت سے گر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص اسپتال منتقلی کے دوران چل بسا۔

قومی خبریں سے مزید