• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گورنر سندھ کی مغوی بچے صارم کے گھر آمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی میں مغوی بچے صارم کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے والدین کو مغوی بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

گورنر کامران ٹیسوری نے حکام کو ہدایت دی کہ صارم کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر متعلقہ پولیس حکام نے کیس کے بارے میں گورنر سندھ کو بریفنگ دی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر قائد لاوارث بنا ہوا ہے، کبھی کسی کی لاش کچرا کنڈی سے ملتی ہے تو کبھی کوئی ٹریلر اور واٹر ٹینکر سے کچل دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کوشش کرکے مثال قائم کرنی ہے تاکہ کسی کا بچہ اغوا نہ ہوسکے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جس کسی نے بھی بچے کو اغوا کیا ہے، وہ بچے کو چھوڑ کر چلا جائے، اغواکار  پکڑا گیا تو نشان عبرت بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سے 7 سالہ بچے صارم کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا جس کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔

صارم کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، صارم 7 جنوری کی دوپہر فلیٹ میں مدرسے میں پڑھنے گیا اور لاپتا ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید