• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، ڈسٹرکٹ جیل کے حکیم عبدالرؤف کے گھر ڈکیتی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے حکیم عبدالرؤف کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے خلاف تھانا سٹی میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درکواست کے متن کے مطابق  3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو کمرے میں بند کردیا۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ ڈاکو زیورات، رقم، کپڑے اور دیگر اشیاء اپنی گاڑیوں میں لاد کر لے گئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے سخت کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید