گزشتہ رات ملکہ کوہسار مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں اور 20 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں قیمتی درخت اور جھاڑیاں جل گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں بھی آگ لگی تھی جسے تاحال بجھایا نہیں جا سکا ہے۔
امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل بیورو آف الکوحل ٹوبیکو اینڈ فائر آرمز انکوائری کی قیادت کر رہی ہے۔
اے ٹی ایف کے عہدیدار جوز میڈینا کہتے ہیں کہ آگ لگنے کی وجوہات پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، ہم جانتے ہیں کہ ہر کوئی جواب چاہتا ہے، کمیونٹی جواب کا حق رکھتی ہے۔