محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کر دیا۔
محکمہ ایکسائز نے مفتی قوی کو اپنی وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک تقریب ہوئی جس میں مفتی قوی کو سوینئر پیش کیا گیا۔
محکمہ ایکسائز پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ سے 5 لاکھ تک کی تین کیٹیگریز بنا دی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق اسکیم کے تحت شہری گولڈ نمبر پلیٹ 5 لاکھ روپے، پلاٹینم 50 لاکھ اور کارپوریٹ نمبر پلیٹ ایک کروڑ روپے میں خرید سکیں گے نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی۔
محمد آصف کا کہنا ہے کہ شہری ایکسائز سے اپنے نام اور مرضی کی نمبر پلیٹس بنوا سکیں گے۔