وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں آٹزم سینٹر آف ایکسی لینس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ادارے کے لیے 15 گاڑیاں دینے کا اعلان بھی کیا۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آٹزم سینٹر آف ایکسی لینس دو سال کے بجائے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر کوئی بچہ کسی ایک صلاحیت سے محروم ہے تو اللّٰہ دوسری صلاحیتوں سے نوازتا ہے، خصوصی بچے قوم کے بچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ ان بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں۔ بہترین ٹریننگ سینٹر، اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کریں۔