• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، پاکستانی دستہ بھارت پہنچ گیا

ساؤتھ ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کےلیے پاکستان جونئیر ایتھلیٹکس ٹیم بھارت پہنچ گئی۔

پاکستان جونئیر ایتھلیٹکس ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچی، پاکستانی دستہ بارڈر کراس کرنے کے بعد دہلی کےلیے روانہ ہوا، جہاں سے دستہ چنائی جائے گا۔

ساوتھ ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک چنائی میں منعقد ہو گی، پاکستانی دستے میں 12 ایتھلیتس، 3 کوچز اور ایک منیجر شامل ہے۔

پاکستان کے ایتھلیٹس مختلف ایونٹس میں حصہ لیں گے، چیمپئن شپ کی تیاری کےلیے اسلام آباد میں کیمپ لگایا گیا تھا، کھلاڑی اور کوچز بھارت میں اچھی کارکردگی کےلیے پر امید ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید